بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں آئندہ اتوار سے سرد ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی سموگ، دھند میں اضافہ ، بارشوں کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آئندہ اتوار سے سرد ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ، دھند میں اضافے کی وجہ سے فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 6 جب کہ زیادہ سے

زیادہ 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد کی ہوا میں نمی 52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب کراچی میں بھی سائبیرن ہوائیں ا?گئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت شہر میں موسم سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا سسٹم فی الحال پاکستان پر اثرانداز نہیں ہورہا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش و برفباری کا امکان ہے۔ مغربی ہواوں کا ایک سلسلہ آنے ولا ہے 29نومبر سے ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرنا شروع کرے گا۔ جس کے نتیجے میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے اچھے امکانات ہے اس دوران اس سلسلے کا جھکاو ملک کے جنوبی علاقوں کے طرف ہو جائے گا تو 2دسمبر کی رات سے یہ سلسلہ بلوچستان میں مغرب سے داخل ہوگا جس کے نتیجے میں کوئٹہ پشین چمن قلعہ عبداللہ مستونگ چمن نوشکی تربت سوراب قلات اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش متوقع ہے۔اس کے ساتھ ہی سرد ہوائیں مغرب سے انٹری مارے گی جس سے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں 8ڈگری تک کمی متوقع ہے۔اس دروان بارش کی مقدار 4سے 6ملی میٹر ہوگی اس سلسلے کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں بلخصوص کوئٹہ اور زیارت کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…