بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا میں ایک اور ملک معرض وجود میں آگیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لندن (این این آئی)کریبین جزائرکا ملک بارباڈوس 400سال بعد برطانیہ کی عملداری سے آزاد ہوگیا،ملک کی آخری گورنر جنرل ڈیم سینڈرا میسن نے ملک کی پہلی صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گزشتہ رات بارباڈوس نے دولت مشترکہ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے خود کو آزاد ملک بنانے کا اعلان کیا۔تقریب کے دوران ملکہ کی نمائندگی کرنیوالے برطانوی شاہی پرچم کو نیچے اتارا گیا

۔تقریب میں برطانیہ کے شہزادہ چارلس نے بھی خصوصی شرکت کی، گزشتہ ماہ بارباڈوس نے ملکہ برطانیہ کی جگہ ڈیم سینڈرامیسن کو صدر بنانے کی قرارداد منظور کی تھی۔خیال رہے کہ کیریبین جزیرے نے تقریباً 400 سال بعد اپنے نوآبادیاتی ماضی سے چھٹکارا حاصل کیا ہے۔کیریبین جزیرہ جو اب تک تاج برطانیہ کے ماتحت تھا اب ایک آزاد جمہوری ریاست بننے جارہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نئی ریاست کو ابتدائی مراحل میں عالمی وباء کورونا وائرس اور بادشاہت سے جڑے اپنے برے ماضی کی وجہ سے سیاحت کے شعبے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔بارباڈوس کے ایسا کرنے کے بعد اب یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بہت جلد بارباڈوس کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے آسٹریلیا اور کینیڈا بھی ملکہ برطانیہ سے تعلقات ختم کرکے آزاد جمہوریتیں بننے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…