بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

کرونا کی پانچویں لہراوراومی کرون کے ممکنہ پھیلا ئوکے پیش نظر حفاظتی تدابیر سے متعلق صوبائی حکومت کانیا حکم نامہ جاری

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) کورونا کی پانچویں لہراورنئے خطرناک ویرینٹ اومی کرون کے ممکنہ پھیلا کے پیش نظرحفاظتی تدابیر سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔سندھ حکومت نے سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز میں 50فیصد کراچی میں

ان ڈور ڈائننگ کے لیے 30 فیصد نشستیں خالی رکھنے کی پابندی عائد کردی ہے۔ اب کراچی میں ہوٹلز 70 فیصد سے زائد نشستوں پر گاہکوں کو نہیں بٹھا سکیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں سینما ہالز میں ویکسی نیٹڈ افراد کوہی داخلے کی اجازت ہوگی اور کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رکھے جاسکتے ہیں جب کہ تمام تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے۔ سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کے تحت نئی پابندیاں 15 دسمبر تک نافذالعمل ہوں گی۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدرآباد ڈویژن، خیرپور اور گھوٹکی میں 300 افراد سے زائد شادی بیاہ کے اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے۔سانگھڑ اور سکھر کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں 500 افراد کے ان ڈور اجتماعات کی اجازت دی گئی ہے جبکہ شادی ، سیاحت، تفریح پارکس، سوئمنگ پولز اور فلائٹ میں سفر کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن، سانگھڑ اور سکھر اضلاع میں ویکسی نیشن مہم بہتر ہے اس لیے انہیں بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…