بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کر تے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ منگل کو اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت ہوئی اس دور ان چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کریں گے اتنی بجلی مہنگی ہو گی اور ہمارے لیے یہ بہت ہی مشکل مرحلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ

ایل این جی کی طلب و رسد کا معاملہ حل کرانے کے لیے پیش رفت جاری ہے ،فیول پرائس کی مد میں بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی تاہم فیصلے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔اتھارٹی نے سوال اٹھایا کہ آئی پی پیز کو حالیہ دنوں میں کتنی ادائیگی ہوئی ہے ؟ جس پر سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو 134 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہماری جو پچھلی غلطیاں تھیں اب تو ان کو بھگتنا ہو گا اور ہم سستی بجلی کے بجائے درآمدی فیول پر چلے گئے ہیں،ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے مہنگے پاور پلانٹس چلائے گئے۔وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ مہنگے پاور پلانٹس چلنے کا سارا بوجھ گھریلو صارفین پر پڑا۔نیپرا نے صنعتی پیکج کے تمام صارفین پر اثرات کا تجزیہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے ایک فیصد گروتھ کی پیش گوئی کی تھی لیکن انڈسٹریل گروتھ کے باعث ہماری گروتھ 3.94 فیصد رہی۔سی پی پی اے حکام نے کہا کہ 76 سینٹ والے کوئلے کی قیمت 200 سینٹ پر پہنچ چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…