بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

موٹروے پر دھند کے باعث 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

شیخوپورہ(این این آئی)موٹروے ایم 2 پر دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ موٹر وے ایم 2پر کالاشاہ کاکو انٹر چینج کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔موٹر وے حکام کے مطابق حادثات موٹروے اورلاہورروڈ پر خان پور نہر اپرچناب کے قریب ہوئے، حادثات شدید دھند کے باعث پیش آئے، اطلاع ملنے پر فوری امدادی کارروائیاں کیں گئیں

اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ حادثے کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوئیں، ٹریفک معطل ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں بھی لگ گئیں۔حکام نے موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری طور پر موٹروے کا سفر کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی حادثے کی صورت میں ہماری ہیلپ لائن 130 پر کال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…