جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

فواد چودھری کے خواب میں ہمیشہ چھیچھڑے ہی رہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کے خواب میں ہمیشہ چھیچھڑے ہی رہتے ہیں دنیا جانتی ہے پی ٹی آئی کس کی بیساکھی کے سہارے کھڑی ہے ورنہ عوام کب کی اس نااہل حکومت کو فارغ کرچکی ہوتی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ

نااہل سرکار کی عوام میں کوئی جڑیں نہیں ہیں پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جس کی مقبولیت کا اندازہ ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے لگایا جاسکتا ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کے ترجمان آخر کب تک اپنی نااہلی کا کیچڑ دوسروں پر ڈالتے رہیں گے پاکستان کے غیور عوام آپ کی مکاریوں کو جان چکے ہیں عوام یہ بھی جانتے ہیں اے ٹی ایم سرکار ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے آپکی حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے پی ٹی آئی کے ترجمان تسلیم کرلیں آپ کے پیدا کردہ حالات کی وجہ سے آپ کا جانا ٹہر چکا ہے ۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آپ کی نااہلی سے ملکی عوام بدترین مہنگائی کا شکار ہیں کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے غریب دو وقت کی روٹی اور کئی خودکشیوں پر مجبور ہیں وہ دن دور نہیں جب نااہل حکومت کا تختہ گول ہوگا اور پیپلزپارٹی کے اقتدار میں آنے سے ملک میں حقیقی جمہوریت کا راج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے سے بہتر ہے اپنی کارکردگی کو بہتر کرتے لیکن آپ کے نااہل چیئرمین نے میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے عملی کام کے بجائے صرف دعوے اور جھوٹے وعدے کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جسکا سلسلہ بہت جلد ختم ہونے والا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…