منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

نو عمران اونلی عوام کے نعرے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی عمران خان کو مسترد کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعا ت عظمی بخاری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں “نو عمران اونلی عوام”کے نعرے لگتے رہے،تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی عمران خان کو مسترد کردیا ہے،آر ٹی ایس کی مہربانی سے اقتدار میں آنے والے کس منہ سے ووٹ کے تقدس کی بات کرسکتے ہیں،چیئرمین سینٹ کا الیکشن،ڈسکہ الیکشن سمیت تمام

الیکشن تحریک انصاف نے چوری کیے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کرائے کے ترجمان منہ کھولنے سے پہلے حقائق بھی چیک کرلیا کریں۔حسان خاور فردوس باجی ٹو اور فیاض چوہان کی کاربن کاپی بننے کی کوشش کررہے ہیں۔لاہور میں وہ سیٹ جو اللہ کے کرم سے ہمیشہ ن لیگ کی رہی ہے،وہاں آپکی بنائی جعلی ویڈیو آپ کی شکست کے زخم چاٹنے جیسی ہے۔پرچی ترجمان صاحب آپ لوگوں کو اب این اے 133کے الیکشن کا نام لیتے بھی شرم آنی چاہیے،جس جماعت کا امیدوار کاغذات نامزدگی درست جمع نہیں کراسکا وہ الیکشن لڑیں گے؟؟۔عمران خان اپنے کھودے گڑوں میں خود گر رہے ہیں۔تحریک انصاف کو معلوم تھا این اے 133سے شکست انکا مقدر ہوگی۔شرمناک شکست کی وجہ سے تحریک انصاف الیکشن سے بھاگی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ثاقب نثار کی آڈیو کا فرائنزک ہوچکا ہے ۔لاڈلے کو لانے کی سازش بھی بے نقاب ہوچکی ہے۔لاڈلے نے ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے بھی لیے اور قوم کو مہنگائی کے ناقابل یقین تحفے بھی دیے،آج پاکستان کا ہر شہری اڑھائی لاکھ روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔عمران خان اور انکی جماعت مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر خود ہی فنا ہونے والی ہے۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن)تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن)بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…