منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

15سال سے ایک ہی تقریر، کچھ اور نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں، مریم اورنگزیب کا طنز

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور اْن کے کرائے کے ترجمان مریم نواز کے بخار میں مبتلا ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے پاس روٹی پکانے کو گیس نہیں لیکن ان سے صرف تقریریں سن لو۔انہوں نے کہا کہ حکمران کورونا ریلیف فنڈ کے 40 ارب کھا گئے، 400 ارب کی چینی کھا گئے، ان سے سوال پوچھو تو جواب میں شہباز شریف، نوازشریف کہہ دیتے ہیں۔ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ 15 سال سے عوام ایک ہی تقریر سْن رہے ہیں، تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں۔اْن کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی جس بات کا بھی پوچھو، جواب نواز شریف شہباز شریف آتا ہے۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ حکومت سے آٹا، چینی اور قرضہ کمیشن کی رپورٹ مانگو تو جواب نواز شریف، شہباز شریف ملتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…