منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

کورونا کی خطرناک نئی قسم ، اسرائیل نے ملک سیل کر دیا تمام غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)کورونا کی خطرناک نئی قسم ، اسرائیل نے ملک سیل کر دیا تمام غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کی نئی اور مہلک قسم اومی کرون کا تیز رفتار پھیلاؤ روکنے کیلئے عالمی سطح پر ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔کووڈ کی نئی خطرناک قسم جنوبی افریقا سے نکل کر اٹلی، بیلجیم، جرمنی

، چیک ری پبلک، ہالینڈ، مصر، اسرائیل، ملاوی، بوٹسوانا، ہانگ کانگ اوربرطانیہ تک پہنچ چکی ہے۔اومی کرون کے دنیا میں تیزی سے پھیلاؤ کے سبب امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور سعودی عرب کے بعد جنوبی کوریا نے بھی افریقی ملکوں سے پروازیں بند کر دی ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن کے مشیر صحت ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ “اومی کرون” پہلے ہی امریکا پہنچ چکا ہو۔اس کے علاوہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے عوامی مقامات اور سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے دنیا میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث تمام غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم جنوبی افریقا کے ایک صوبے میں دریافت ہوئی ہے جس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں اوریجنل کورونا وائرس کے مقابلے میں اس قدر تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں کہ کورونا کی اب تک بنائی جانے والی ویکسینز کی مؤثریت 40 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…