پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیا بلدیاتی قانون،ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)سندھ اسمبلی میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیمی بل 2021 کثرت رائیسے منظور ہونے پر ایم کیو ایم نے شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں نئے بلدیاتی قانون کی منظوری پر ایم کیو ایم نے سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کئی آپشنز پر غور شروع کردیا ہے، جن میں اسمبلی کی

طرف مارچ اور گھیراؤ، بھوک ہڑتال اور شہر شہر احتجاج کے آپشنز زیرغور ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے ساری صورتحال پر کارکنوں کا جنرل ورکرز اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، اجلاس میں کارکنان کے سامنے تمام صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ اسمبلی میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیمی بل 2021 کثرت رائیسے منظور کیا گیا تھا، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے ارکان نے ایوان میں احتجاج، شور شرابا اور کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا۔لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل2021 کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں کارپوریشنز اور ٹاونز کا نظام ہو گا، یونین کمیٹیز کے وائس چیئرمینز ٹاؤن میونسپل کونسل کے رکن ہوں گے۔ٹاؤن میونسپل کونسل کے ارکان میں سے میئر، ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا، پیدائش و اموات اور انفیکشز ڈیزیز کا شعبہ بلدیاتی اداروں سے واپس لے لیا گیا۔ کم از کم 50 لاکھ کی آبادی پر میٹروپولیٹن کارپوریشن ہوگی اور بلدیاتی نمائندوں کی مدت چار سال ہو گی۔سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کے تحت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سمیت عباسی شہید اسپتال، سوبھراج اسپتال، لیپروسی سینٹر اور سرفراز رفیقی اسپتال کا انتظام سندھ حکومت سنبھالے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…