منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف سوگ میں ڈوب گئی ، مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے اہم رہنما قتل

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ (این این آئی) شہداد کوٹ کے علاقے لالورائنک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما رانا سخاوت راجپوت جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا سخاوت راجپوت

اپنے رائس مل پر جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما شدید زخمی ہوئے۔حملے کے بعد مقامی افراد نے سخاوت راجپوت کو شدید زخمی حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔سخاوت راجپوت کا شمار لاڑکانہ کے دیرینہ کارکنان میں ہوتا تھا، وہ قمبر شہدادکوٹ میں پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما تھے اور رائس مل ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سخاوت راجپوت کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا ہے۔حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا کہ ایس ایس پی قمبر سخاوت راجپوت کے قاتل بن چکے کیونکہ وہ جرائم پیشہ افراد کے سرپرست بنے ہوئے ہیں، سندھ میں امن امان کی صورتحال مکمل خراب ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…