اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

کدو کیساتھ لیموں ملا کر کھانے سے جسم میں کیا زبرست تبدیلی رونما ہوتی ہے ؟جانئے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کدو کےبارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ واحد سبزی ہے کہ جس میں اتنی زیادہ مقدار میں پروٹین اور دوسری معدنیا ہوتی ہے کہ جو کسی دوسری سبزی میں نہیں پائی جاتی ۔ رسول اللہ ﷺ کے بارے میں آتا ہے کہ آپ ﷺ کدو کو بہت شوق سے کھاتے تھے ۔ بلکہ اس کی کاشے سالن میں تلاش کیا کرتے تھے ۔ اور اسی نسبت سے اولیاء کرام بھی

اس کو شوق سےکھاتےہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سبزی میں جو بظاہر معمولی نظر آتی ہے کس قدر معدنیات ہے ۔ اس کی دو قسمیں ہیں ایک گول اور دوسری لمبی. یہ دونوں قسمیں بازار میں تقریباً چھ ماہ تک فروخت ہوتی دکھائی دیتی ہیں. اطبا کا کہنا ہے کہ کدو کا مزاج سرد اور تر ہے. اس میں گوشت بنانے والے روغنی اور معدنی نمکیات کوٹ کوٹ کے بھرے ہوتے ہیں. قدرت نے اس سستی سبزی میں بہت سے اجزاء سموئے ہوئے ہیں. اس ارزاں سبزی میں کیلشیم‘ پوٹاشیم اور فولادی اجزاء کثرت سے پائے جاتے ہیں. اس کے علاوہ وٹامن اے اور وٹامن بی بھی موجود ہوتے ہیں. یہ کثیر الغذاسبزی‘ قبض کشا ‘ معدے کی سختی‘ جلن اور تیزابیت کو دو کر دیتی ہے. کدو کے بے شمار فوائد ہیں لیکن ہم آپ کو کدو کے جوس کا وہ فائدہ بتاتے ہیں جو عام طور پر لوگوں کو معلوم نہیں،یہ ہے کدو کا جوس ،یہ جوس پینے سے نہ صرف پیشاب کی جلن ختم ہوتی ہے بلکہ یہ آنتوں اور معدے سے تیزابیت اور انفیکشن بھی ختم کرتا ہے. جوس

حاصل کرنے کے لئے ایک پورے کدو کو کدوکش کرنے کے بعد نچوڑ لیا جائے تو خاصی مقدار میں جوس حاصل ہوتا ہے. پیشاب کی تکالیف کے لئے ایک گلاس کدو جوس میں لیموں کا رس ایک چمچ ملا کر روزانہ پیا جائے تو اس مرض سے نجات مل جاتی ہے. کدو اور لیموں کے کھاری اجزاء جلن ختم کرتے ہیں. جدید ریسرچ کے مطابق پیشاب کے اعضاء میں انفیکشن

ہو تو لیموں اور کدو جوس سلفا ادویات کے ساتھ دینا چاہیے کیونکہ ایسی صورت میں پیشاب آور الکلائین کا عمل کرتا ہے. کدو جوس سے گردوں میں پتھریاں بھی نہیں بن پاتیں اور اگر چھوٹی موٹی پتھریاں ہوں تو خارج ہوجاتی ہیں .اس کا سب بڑا فائدہ جگر میں گرمی والوں اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ہوتا ہے .اس کے لئے کم از کم دس روز تک لگاتار صبح شام

ایک ایک گلاس جوس پینا چاہئے۔اس سے بلڈپریشر بھی اعتدال پر آجاتا ہے اورآنتوں کے افعال درست ہوجاتے ہیں. ایک بار برطانیہ کے دورے کے دوران کدو کے جوس کے بنے پیک دیکھ کر اس نعمت پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ یورپی لوگوں میں قدرتی اجناس کا خالص جوس پینا بھی نصیب ہوتا ہے.دنیا بھر میں خالص اجزا سے تیار کردہ جوس عام ہورہے ہیں ،

پاکستان میں بھی یہ رجحان عام ہونا چاہئے یہ اس کے وہ فائدیں جو کہ اس وقت سامنے آئے ہیں ورنہ اس میں آور بھی فائدے ہوتے ہیں جیسے اگر کسی کا جسم کمزور ہو تو اسے چاہئے کہ کدو کا استعمال کریں اس سے جسم میں گوشت بنتا ہے اور اس کے ساتھ دماغ کی نشونما اور حافظے کی بہتری کے لئے بھی اکثیر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…