پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

65 سال کے بعد آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت فاسٹ بائولر کو مل گئی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (آن لائن )کرکٹ آسٹریلیا نے سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کے اسکینڈل کے باعث کپتانی سے دستبردار ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر ٹم پین کی جگہ فاسٹ بولر پیٹ کمنز

کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر اسٹیو اسمتھ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔پیٹ کمنز 65 سال کے عرصے میں آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان ہیں جو فاسٹ بولر ہیں۔اس سے قبل رے لنڈوال نے 1956 میں ایک ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے۔پیٹ کمنز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننا اعزاز کی بات ہے، میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کروں گا۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا میری خوش قسمتی ہے کہ میرے ساتھ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہیں، ایشیز سیریز کا گابا ٹیسٹ شروع ہونے کا منتظر ہوں۔یاد رہے کہ سابق ملازمہ کو نامناسب پیغامات بھیجنے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے کپتانی سے استعفی دے دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…