پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

اٹلی نے نیشنل جیوگرافک کی سبز آنکھوں والی ‘افغان لڑکی شربت گلہ کو شہریت دیدی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

روم(آن لائن)1985 کے نیشنل جیوگرافک میگزین کے کور پیچ کی زینت بننے والے ’افغان گرل‘ کو اٹلی نے پناہ دے دی۔افغان لڑکی کی وجہ شہرت اس کی خوبصورت سبز آنکھیں بنی تھیں۔اطالوی حکومت نے بتایا کہ شربت گلہ روم پہنچ چکی ہیں، افغانستان میں کام کرنیوالی این جی اوز نے شربت گلہ کے انخلا کی درخواست کی تھی۔امریکی فوٹو گرافر میک کیوری نے 1984میں شربت گلہ کی تصویر پاکستان کے ایک مہاجرکیمپ میں

کھینچی تھی، جس کے بعد 2002 میں بھی امریکی فوٹوگرافر نے انہیں ڈھونڈ نکالا، اور ان کی ایک اور تصویر بنائی۔رپورٹ کے مطابق شربت گلہ کو 2016 میں جعلی شناختی کارڈ کی وجہ سے پاکستان سے افغانستان واپس بھیج دیا گیا تھا۔اٹلی ان متعدد مغربی ممالک میں سے ایک ہے جس نے اگست میں امریکی افواج کے انخلا اور طالبان کے کنٹرول کے بعد سینکڑوں افغانیوں کو ملک سے باہر نکلنے میں مدد فراہم کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…