اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جولائی کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 1.8 فیصد پر آگئی جو 12 سال کی کم ترین سطح ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح 2 فیصد سے بھی کم پر آگئی جو جولائی 2003ءکے بعد افراط زر کی کم ترین سطح ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل سمیت مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مہنگائی کی شرح پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوئی۔ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام اور حکومت کی جانب سے نئے نوٹوں کی چھپائی سے گریز سے بھی مہنگائی کم کرنے میں مدد ملی ہے۔