پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی اقامہ ہولڈرز اور عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد/ریاض(این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی اقامہ ہولڈرز اور عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری ہے ، اب مسافروں کو سعودی عرب میں 14 دن کے بجائے 5 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے سعودی عرب کی جانب سے

پاکستان پر سے پابندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ سعودی اقامہ ہولڈرز اور عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری ہے، براہ راست سعودی عرب پروازوں پرپابندی ختم ہوگئی۔وزیرمذہبی امور نے کہاکہ مسافروں پر 14 دن قرنطینہ کی پابندی بھی ختم کردی گئی، اب مسافروں کو سعودی عرب میں 5دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستانی زائرین کیلئے عمرہ بحالی کی راہ ہموارہوگئی ہے، پابندی پر خاتمے کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔ویکسین کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ سائنوفام،سائنوویک کے حامل افراد کو بوسٹر لگوانا ہوگی، سعودی حکام کی وضع دیگرایس اوپیزپرپابندی لازم ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پابندی کے خاتمے پر خادم حرمین شریفین کے شکر گزارہیں، زائرین کیلئے 5 دن قرنطینہ ختم کرانے کی کوشش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…