اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

موجودہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ کو بلاول کے علاوہ کسی سے ہاتھ ملا کر چلنا گوارا نہیں ، اسٹیبلشمنٹ کیلئے پیپلز پارٹی واحد آپشن ہے پی پی سینئر رہنما اعتزاز احسن کا حیران کن انکشاف

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے لیے پیپلز پارٹی واحد آپشن ہے۔ موجوہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ کو بلاول بھٹو کے علاوہ کسی سے ہاتھ ملا کر چلنا گوارا نہیں ہو گا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ناقابل گورننس بنا دیا ہے۔ موجودہ حکومت ٹریک سے ہٹ چکی ہے۔

اب یہاں پر آسانی سے گورننس نہیں ہو سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ سے قریب ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ کا مطالبہ ہے کہ پہلے نوازشریف کو واپس لائیں تاہم نوازشریف واپس نہیں آئیں گے۔پاکستان سے 40 گنا زیادہ نوازشریف کی دولت باہر ہے۔نوازشریف صرف اپنی بیٹی کو یہاں سے نکالنا چاہتے ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ بس کسی طرح ایک بار یہاں سے مریم نواز کو نکالوں۔یہاں ان کی جائیداد کی جو نیلامیاں وغیرہ ہوتی رہتی ہیں میرا نہیں خیال اس سے نوازشریف کو کوئی فرق پڑے گا۔پیپلز پارٹی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بحال ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اس کو کوئی بڑی بات نہیں سمجھتا یہ شریف خاندان کا پیمانہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں یا برے۔میں نہیں سمجتا کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی نظر میں لازمی مقبول ہونا چاہئیے۔اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی بلاول بھٹو کے علاوہ کوئی اور ملے گا نہیں جن سے ہاتھ ملانا ان کو گوارا ہو۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی میرا جماعت میرا خاندان ہے۔اپنی جماعت میں وقتاَ فوقتاَ رائے دیتا رہتا ہوں۔۔قبل ازیں اعتزاز احسن نے دعوی کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے منسوب آڈیو شریف خاندان نے جاری کرائی ہے،یہ ایک چال تھی جسے ایکسپوز کرنا ایک بڑا کمال ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر یہ کھیل چل جاتا تو بڑی کاری ضرب لگتی۔ ایسا لگتا ہے کہ پہلے ان لوگوں نے ثاقب نثار کی ٹیپ بنا کر رانا شمیم کو سنائی اور پھر ان سے بیان لکھوایا۔انہوں نے کہا کہ رانا شمیم بھی سوچ رہے ہوں گے کہ وہ کہاں پھنس گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب پہلے لکھ کر پلان کیا گیا کہ کون کون سے الفاظ چننے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…