پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہوچکا، ایف آئی اے کا انکشاف

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں نادرا کا بائیومیٹرک ڈیٹا ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے بریفنگ میں بتایا کہ جعلی سمز کی بائیومیٹرک کے دوران بعض اوقات نادرا کا ڈیٹا کمپرومائز ہوجاتا ہے، سائبر کرائم سے متعلق 89 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے

اجلاس ہوااجلاس میں جعلی سموں کی شکایات اور روم تھام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرایف ا?ئی اے سائبرکرائم ونگ نے بتایا کہ ملک بھر میں جعلی سمز برا?مد کی جارہی ہیں، فیصل ا?باد میں ایک کارروائی کے دوران 13 ہزار جعلی سمز برا?مد کی ہیں، ملک بھر میں اب تک 89 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جعلی سمز کے بائیومیٹرک کے دوران بعض اوقات نادرا کا ڈیٹا کمپرومائز ہوجاتا ہے، جس سے معلوم ہوا کہ بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہوا ہے۔ سائبر کرائم کے پاس شکایات کیلئے فوری کاروائی کے حوالے سے عملہ کم ہے، ونگ کے پاس صرف 162 انویسٹی گیشن افسران ہیں، مالی فراڈ کے کیسز میں جب کسی کو پکڑتے ہیں تو کوئی بزرگ شخص یا خاتون ہوتی ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چئیرمین پی ٹی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ غیر قانونی سمز کی فروخت میں ایک سال کے دوران 600 فیصد کمی ا?ئی۔موبائل فون کمپنی کو ڈور ٹو ڈور سم فروخت کرنے اجازت نہیں ہے، پاکستان میں تصدیق کیلئے ا?نکھوں کا ڈیٹا بیس موجود نہیں ہے، جس کے باعث غیرقانونی طریقے سے لوگوں کے انگوٹھے کے نشان لے لیے جاتے ہیں، مگر اب انگوٹھے کے نشان والا معاملہ ختم کررہے ہیں۔ مالی فراڈ کا پیغام بھیجنے والوں کے خلاف پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر شکایت کی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…