لاہور(این این آئی) پنجاب میں طلبا کی موجیں اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے آج بروز ( ہفتہ ) سے 3 روز کیلئے بند رہیں گے ۔والدین کا کہنا ہے کہ انہیں نجی سکول کی فیسیں تو پوری ہی دینی پڑے گی جب کہ ورکنگ آورز میں کمی کردی گئی ہے۔ اسی طرح اساتذہ کو پریشانی ہے کہ طلبا
کاسلیبس کیسے مکمل ہوگا۔تعلیمی اداروں کی بندش نے والدین اور اساتذہ کی پریشانی بڑھا دی ہے، جو مشکل سے بچوں کو پڑھائی کی جانب راغب کرتے ہیں پھر کوئی نہ کوئی مسئلہ آجاتا ہے۔نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو بھی تحفظات ہیں جو سکولوں کو بند کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔