لاہور( این این آئی) پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں اپنا استعفیٰ منظور کرنے کے لئے قائل کر لیا ۔ عبد العلیم خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں انہیں قائل کیا ہے کہ اپنے نیوز چینل کے حوالے سے
غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہولہٰذاوہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب استعفا دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ممنون ہوں کہ انہوں نے میری درخواست قبول کرلی ہے اس لئے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا رہا ہے۔