منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کا پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) سعودی عرب واپسی کے منتظر ہزاروں پاکستانی اب براہ راست سعودیہ جا ئیں گے اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے مسافروں کو

براہ راست آنے کی اجازت دیدی ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ اور قیادت کے فیصلے کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سعودی عرب واپسی کے منتظر ہزاروں پاکستانی اب براہ راست سعودی عرب جا ئیں گے۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب پاکستان سمیت 6 ممالک جن میں بھارت، انڈونیشیا، مصر ، برازیل اور ویت نام بھی شامل ہیں، کے شہری کسی تیسرے ملک میں 14 روز کا قرنطینہ گزارے بغیر بھی مملکت میں داخل ہوسکتے ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔نئی پالیسی کے تحت پاکستان سمیت ان 6 ممالک کے شہریوں کے لیے اب ضروری ہوگا کہ وہ پانچ روز کا قرنطینہ سعودی محکمہ صحت کی نگرانی میں چلنے والے سینٹرز میں کریں چاہے وہ مکمل طور پر ویکسین شدہ ہی کیوں نہ ہوں۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…