منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

میاں ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت ہوگئی،جلد فارنزک رپورٹ ،دیگر دستاویزات سامنے لارہے ہیں، سینئر قانون دان کا دعویٰ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) سینئر قانون دان اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے دعوی کیا ہے کہ فرانزک میں میاں ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت ہوگئی ہے، جلد فرانزک رپورٹ منظر عام پر لا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سینئر قانون دان اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آڈیو کا فرانزک

پاکستان کے صحافی اور انگلینڈ کے صحافی نے پاکستان اور انگلینڈ میں کرایا، فرانزک کمپنی نے تصدیق کر دی ہے کہ آڈیو جعلی ہے، جلد فرانزک رپورٹ منظر عام پر لا رہے ہیں۔رانا شمیم کے بیان حلفی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نوٹری پبلک نے رانا شمیم کا بیان حلفی کی تصدیق کی کہ جعلی بیان حلفی بنوایا گیا، ایک شخص نے گورنر ہائوس لاہور کے مالک ہونے کا دعوی کیا، نوٹری پبلک نے اس بیان حلفی کی بھی تصدیق کر دی۔اظہر صدیق نے کہا کہ رانا شمیم کے بیان کی تصدیق چارلی گتھری نے کی، نوٹری پبلک نے گورنر ہائوس کی ملکیت کی بھی تصدیق کر دی ہے۔انہوںنے بتایا کہ نوٹری پبلک نے انکشاف کیا اس کو لندن میں حسین نواز کے دفتر لے کر جایاگیا ،حسین نواز کا ملازم وقار اسے لے کر گیا جہاں رانا شمیم موجودتھے ، حسین نواز کے دفتر میں رانا شمیم کا بیان حلفی بنا کر تصدیق کی گئی۔اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ جلد فرانزک رپورٹ اور دیگر دستاویزات سامنے لارہے ہیں، مریم نواز کو چیلنج ہے کہ وہ آڈیو لے کر عدالت جائیں۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…