کراچی(نیوز ڈیسک) تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف پانچ اگست کو پھر ہرتال کا اعلان کردیا ۔بنکوں سے لین دین ختم کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی ۔ انجمن تاجران پاکستان کا کہنا ہے کہ خزانے کو سوا ارب کا نقصا ن ہوگا۔ انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پرویز اور سیکرٹری رزاق بیر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تاجر برادری ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے ، اور پانچ اگست کو بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ حکومتی خزانے کو سوا رب کا نقصان ہوگا۔ جس کے ذمہ دار وزیر خزانہ ہوں گے ۔ تاجر رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ اگر وزیر خزانہ ود ہولڈنگ ٹیکس کو معطل کریں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے تاجربرادری سے بنکوں سے لین دین بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے تاجروں کیااکاﺅنٹس فریز کرنے کا مشورہ تیا کررہاہے ۔ ہم ٹیکس نیٹ کیخلاف نہیں حکومت کے طریقہ کار کیخلاف ہیں ۔ دونوں تاجر رہنماﺅں نے دعویٰ کیا کہ انہیں پورے ملک کی تاجر برادری کے علاوہ ٹرانسپور ٹرز کی بھی حمایت حاصل ہے اگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکے تو عہدے چھوڑ دینگے ۔