منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو سامنے لانے والے احمد نورانی کی اہلیہ پر حملہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو سامنے لانے والے احمد نورانی کی اہلیہ پر حملہ ہوا ہے، احمد نورانی کی اہلیہ بھی صحافی ہیں وہ اپنی بہن اور بیٹی کے ساتھ بازار جا رہی تھیں کہ ایک نامعلوم آدمی نے ان پر ڈنڈے سے حملہ کیا۔ گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی اور انہیں دھمکیاں دیتا رہا۔ غازی آباد کے علاقے

میں خاتون صحافی عنبرین فاطمہ پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کر دیا، گاڑی پر آہنی راڈ سے وار کر کے دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،سی سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون صحافی کی جانب سے ون فائیو پر کال کر کے بتایا گیا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر آہنی راڈ سے وار کئے جس سے گاڑی کی سکرین ٹوٹ گئی اور حملہ اوور موقع سے دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ عنبرین فاطمہ کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ غازی آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ سی سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی، نائب صدر سلمان قریشی، سیکرٹری زاہد چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کی کونسل ممبراور سابق ممبر گورننگ باڈی عنبرین فاطمہ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے جان لیوا حملہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ پریس کلب کے عہدیداروں نے وزیرا علی اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافی خاتون عنبرین فاطمہ پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کریں اور انہیں ہرطرح سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…