پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عوام کو پیٹرول کے لئے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں،ظلم کی انتہا ہے، مریم نواز کی وزیراعظم اور وفاقی وزراء کیلئے حیرت انگیز دعا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو پیٹرول کے لئے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں،ظلم کی انتہا ہے۔سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو پہلے آٹا چینی اور اب پٹرول کیلئے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں بلکہ ظلم کی انتہا ہے، عوام تڑپتے اور رل رہے ہیں تاہم ظالم حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑا، اور ایک دن بھی عوام پر قیامت ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکالیف پر پریشان ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔مریم نواز نے مختلف پیٹرول پمس پر عوام کے رش کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر صرف پیٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بے بسی کی داستان ہے، دعا ہے ان قطاروں میں عمران خان، ان کو مسلط کرنے والے اور ان کے وفاقی وزرا بھی کھڑے ہوں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے، یہ ہے وہ ذلت جو چند روز کے اقتدار کے لیے عمران خان نے کمائی ہے۔ عبرت کا نشان عمران خان۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…