لاہور(نیوز ڈیسک) ساہیوال اور جامشورو کے پاور پلانٹ کو کوئلے کی فراہمی کیلئے پاکستان ریلوے بین الاقوامی کمپنیز سے بیس ڈیزل الیکٹرک انجنز خرید ے گا۔ پاکستان ریلوے کے مطابق دو سے ڈھائی ہزار بارس پاور کے حامل بیس ڈیزل الیکٹرک انجنز جلد خرید ے جائیں گے ۔ جن کو ساہیوال اور جامشور و پاور پلانٹ کو کوئلہ فراہم کرنے کیلئے استعمال کیاجائیگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے گذشتہ ماہ امریکہ کمپنی سے بھی ایک معاہدہ کیاتھا جس کے تحت چار سے ساڑھے چار ہزار ہارس پاور کے پچپن ڈیزل الیکٹر ک انجنز خریدے جائیں گے ۔ ان انجنز کی فراہمی آئندہ سولہ ماہ میں شروع ہوجائیگی ۔ پاکستان ریلوے کے مطابق انجنز کو دو سو بیالیس پرانے عمر رسیدہ انجنز کے متبادل کے طورپر استعمال کیاجائیگا۔ جس کے بعد دوہزار انیس تک دو سوباسٹھ انجنز پاکستان ریلوے کا حصہ بن جائیں گے ۔