منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت نے سنگل نیشنل کریکولم پریوٹرن لے لیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)سنگل نیشنل کریکولم پر حکومت نے یوٹرن لے لیا، سکولوں کی دو کیٹیگریز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ،یکساں نصاب کے علاہ نصاب پڑھانے والے سکولز کو لازمی پلس کا درجہ ملے گا۔ یکساں قومی نصاب کے نفاذ کے حوالے سے حکومتی پالیسی میں بڑا یوٹرن لیا گیا ہے۔ حکومت نے سکولوں کو دو درجوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں دس رکنی اعلی سطح کی

کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ حکومت کی تیار کردہ نصابی کتب پڑھانے والے سکولوں کو لازمی کا درجہ ملے گا۔سکولوں میں یکساں نصاب پر تیار کی گئی کتابوں کے علاہ بھی کتابیں پڑھانے کی اجازت ہوگی۔ پبلشر کو ایک صوبے سے کتاب پر این او سی ملنے کے بعد دوسرے صوبے سے این او سی نہیں لینا پڑے گا جبکہ برانڈز کی شناخت رکھنے والے سکولوں کو پورے پاکستان کے لئے صرف ایک ہی این او سی لینا ہوگا۔وزارت تعلیم نے یکساں قومی نصاب کی پالیسی کے نئے فریم ورک کے ٹی او آرز طے کر لیے ہیں۔ سکولوں کی کیٹیگریزکے عملی نفاذکیلئے وزارت تعلیم نے دس رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی میں ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ، سیکرٹری سکولز پنجاب شامل ہیں۔کمیٹی سنگل نیشنل کریکولم کے فریم ورک میں لازمی اورلازمی پلس سکولوں پر تفصیلی پالیسی تیارکریگی۔ کمیٹی میں چاروں صوبوں کیمحکمہ سکولزاورٹیکسٹ بک بورڈزکیسربراہان بھی شامل ہیں، کمیٹی ٹی او آرزکی بنیاد پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو جمع کروائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…