پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

فٹبال لیجنڈ میراڈونا کو بغیر دل کے دفن کیاگیا، ڈاکٹر کا انکشاف

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

بیونس آئرس(این این آئی)ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے سابق مشہور فٹبالر میراڈونا سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے کہ عظیم فٹبالر کو بغیر دل کے دفنایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیلسن کاسترو نے ‘میراڈونا کی صحت، ایک سچی کہانی(“Maradona’s Health: A True Story)کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں

انہوں نے سابق فٹبالر کی صحت اور موت کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ڈاکٹر کاسترو نے اپنی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میراڈونا کے کچھ انتہا پسند مداح تدفین کے بعد ان کا دل نکالنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن ایسا نہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ میراڈونا کی موت کی تحقیقات کیلئے ان کے دل کا ہونا بہت ضروری تھا اس لیے تدفین سے قبل ڈاکٹرز نے ان کا دل نکال لیا تھا۔ڈاکٹر کاسترو کے مطابق انہوں نے یہ معلومات میرا ڈونا کے طبی ریکارڈ سے حاصل کی ہیں جبکہ انہوں نے ان لوگوں سے بھی بات کی جو اس کے گواہ ہیں۔ڈاکٹر کاسترو نے کہا کہ عام طور پر انسانی دل کا وزن 300 گرام ہوتا ہے لیکن میراڈونا کے دل کا وزن 500 گرام تھا۔ واضح رہے کہ میراڈونا 25 نومبر 2020 کو ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جبکہ ارجنٹینا کی عدلیہ میراڈونا کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…