اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )بھارتی وزیر کا سڑکیں بنانے کیلئے کترینہ کے رخساروں کی مثال کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر راجیندرا سنگھ گودھا نے خطاب کے دوران سڑکیں بنانے کیلئے بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے رخساروں کی مثال د ی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ۔ اس ویڈیو بیان کو بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی نے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا ۔ بھارتی وزیر کے خطاب کے دوران لوگوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے کی سڑکیں جلد از جلد ٹھیک کی جائیں ۔ لوگوں کے مطالبے پر بھارتی وزیر راجیندرا نے وہاں پر موجود محکمہ تعمیرات کے چیف انجینئر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہموار اور ملائم بننی چاہئیں ۔ جسے سن کر مجمع قہقہوں سے گونجا اٹھا ۔ دوسری جانب بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل فون ساتھ لانا منع ہوگا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تا حال اس جوڑی کی جانب سے کسی مہمان کو دعوت کا کارڈ نہیں بھیجا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ماہ دسمبر میں بھارتی شہر جے پور میں ہونے والی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو اس جوڑی کی جانب سے حتی الامکان نجی رکھا جا رہا ہے۔اس جوڑی کی جانب سے اپنی شادی کی تیاریوں کے لیے منتخب کی گئی ایجنسی کو حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی مہمان فون کے ساتھ شادی میں شرکت نہ کرے اور نہ ہی اس جوڑی کے علم میں لائے بغیر کوئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجھستان کے مہنگے ترین ریزورٹ میں منعقد کی جائے گی
#WATCH | “Roads should be made like Katrina Kaif’s cheeks”, said Rajasthan Minister Rajendra Singh Gudha while addressing a public gathering in Jhunjhunu district (23.11) pic.twitter.com/87JfD5cJxV
— ANI (@ANI) November 24, 2021