واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)امریکا کی 110 ممالک کو جمہوریت پر سمٹ کی دعوت، دو اہم ممالک نظراندازکر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے جمہوریت پر بات کرنے کے لیے 110ممالک کو ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔9 اور 10 دسمبر کو ہونے والی کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،
جبکہ چین کی بجائے تائیوان کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن اور قطر کو بھی نہیں بلایا گیا۔مشرق وسطیٰ سے صرف عراق اور اسرائیل کو دعوت دی گئی ہے۔کانفرنس سے متعلق وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آمریت، کرپشن کے خلاف جنگ اور انسانی حقوق کا احترام جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔