ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

حکومت نے 4ماہ میں 3ارب 90کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے لیے،وزارت خزانہ

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ میں 3ارب 90کروڑ ڈالر کے غیرملکی قرضے لیے، جس میں سے صرف 2ارب 30کروڑ ڈالر بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے حاصل کیے گئے

ہیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 3ارب 90کروڑ ڈالر کے جو بیرونی قرضے حاصل کیے گئے ، ان میں سے 1ارب 86کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک ، اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک اورعالمی بینک سے حاصل کیے گئے ہیں جبکہ 86کروڑ 60لاکھ ڈالر کمرشلز بینکوں سے حاصل کیے گئے ہیں ۔رواں مالی سال حکومت 10ارب 37کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے اور 3ارب 71کروڑ ڈالرکی بیرونی امداد ملنے کی توقع کررہی ہے۔گزشتہ مالی سال حکومت نے 14ارب 28کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کیے تھے۔ جس میں سے 57فی صد یعنی 8ارب 17کروڑ ڈالر مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کیلیے قرضے لیے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…