پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

دبئی کرکٹ کے سربراہ نے پاک،بھارت کرکٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کر دی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

دبئی(آن لائن ) دبئی کرکٹ کونسل کے چیئرمین عبدالرحمٰن فلکناز نے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق عبدالرحمٰن فلکناز نے کہا کہ سب سے اچھی چیز یہ ہوگی کہ یہاں پاکستان اور بھارت کے میچ ہوں گے، برسوں پہلے جب شارجہ پاک بھارت میچوں کی میزبانی کرتا تھا تو جنگ سا ماحول ہوتا تھا لیکن یہ ایک مثبت

اور کھیلوں کی جنگ تھی جو لاجواب تھی۔ان کا کہنا تھاکہ مجھے یاد ہے بالی ووڈ اداکار راج کپور ایک بار اپنے اہلخانہ کے ساتھ یہاں میچ دیکھنے ا?ئے تھے، ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر انہوں نے مائیک تھامتے ہوئے کہا تھا کہ شارجہ میں یہ پاک بھارت کرکٹ کی جنگ کتنی شاندار ہیں، کرکٹ لوگوں کو یکجا کرتا ہے، کرکٹ نے ہمیں اکٹھا کیا ہے اور ہمیں اسی طرح رہنے دیا جائے۔عبدالرحمٰن نے کہا کہ ہم بھی یہی کرنا چاہیں گے، اگر ہم بھارت کو پاکستان کے خلاف سال میں ایک یا دو بار یہاں آنے اور کھیلنے پر ا?مادہ کر سکتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا۔ دبئی کرکٹ کونسل کے سربراہ نے مستقبل میں انڈین پریمیئر لیگ کے مزید میچوں کی میزبانی کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں جب انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا تھا تو ہم نے اس کا خیرمقدم کیا تھا، یہ سب بی سی سی آئی پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، بی سی سی آئی 2014 اور رواں سال ہماری صلاحیت دیکھ چکا ہے، 2014 میں 20 میچز کھیلے گئے تھے اور 20 میں سے 19 میچز کے تمام ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔عبدالرحمٰن فلکناز نے کہا کہ میں بی سی سی آئی کو مدعو کروں گا کہ وہ آئیں اور مزید آئی پی ایل میچ منعقد کریں۔سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاکستان اور بھارت نے 2013 کے بعد سے دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی، پاکستان نے ا?خری مرتبہ 2013 میں دو ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا۔ یہ پیشکش ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب ایک ماہ قبل ہی روایتی حریف ٹیموں نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا میچ کھیلا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…