پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

اب بہت ساری آڈیوز آئیں گی، ویڈیوز بھی آئیں گی، تہلکہ خیز پیش گوئی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)خواب دیکھنے اور ان کی تعبیر بتانے کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ حالات خراب ہیں آگے جاکر اور بھی خراب ہوں گے ، 3ماہ بڑے اہم ہے، نوازشریف واپس آسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے 5 سال پورے ہوں

چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے، باہر سے کوئی آسکتا ہے، جس کاکام الیکشن کراکر اقتدار کسی اور کو منتقل کرنا ہوگا۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ دسمبر میں خطرات کا سامنا ہوتا ہے، کھچڑی پک رہی ہے، جسے کسی نتیجے پر پہنچنے میں 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ نے کہا کہ حالات خراب ہیں، آگے جا کر اور بھی خراب ہوں گے، باہر سے کوئی آ سکتا ہے جس کا کام الیکشن کرا کے اقتدار منتقل کرنا ہو گا۔3 ماہ بڑے اہم ہیں، نواز شریف واپس آ سکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوز آئیں گی، ویڈیوز بھی آئیں گی۔ کچھ لوگ ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں، پتہ نہیں کیا ہو۔اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائداثاثے بنانے کی نیب انکوائری پر منظوروسان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس میں کہا نیب نے عدالت میں کہاتھاانکوائری بندکی جارہی ہے، اس سے متعلق رپورٹ کیوں جمع نہیں کروائی۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا انکوائری نیب سکھرمنتقل کی جارہی ہے، رپورٹ بھی سکھرمیں جمع کرادیں گے ، جس پرعدالت کا کہنا تھا کہ آپ کوانکوائری سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کرنی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پرانکوائری جاری رکھنے یابندکرنے سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت 24دسمبرتک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…