منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

’پاکستان سے سستا پیٹرول کسی ملک میں نہیں ملتا‘ گورنر سندھ عمران اسماعیل

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان میں ملنے والے پیٹرول کو دنیا کے کسی بھی ملک سے سستا قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی کم ترین شرح مہنگائی بڑھانے والے ملکوں میں شامل ہے، سب میں سستا ترین ملک پاکستان ہے۔ پی ڈی ایم مردہ لاش ہے، جو تابوت میں پڑی ہے۔

لاش کو بار بار انجکشن لگا کر کھڑا کردیتے ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار کی آڈیو کی بھر پور تحقیقات ہونی چاہیے۔ ن لیگ پر جب بھی کیسز بنتے ہیں، ویڈیو لے آتے ہیں۔ عدالتیں اس کو نوٹس لے۔ اس کا فرانزنک کرایا جائے، جو طاقت ور ہیں، اس کے خلاف کیسز بنائے نہیں جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرین لائن پر کام جاری ہے۔ ایک دو دن میں اس کو دورہ کروں گا۔ وزیراعظم سے ٹائم لونگا۔ ماس ٹرانس سسٹم چلانا میرا خواب تھا۔ ایئرکنڈیشن بسیں ہیں، جس میں ویل چیئر والا بھی چڑھ سکتا ہے۔ موبائل چارچر ہر سیٹ پر لگا ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم مردہ لاش ہے، جو تابوت میں پڑی ہے۔ لاش کو بار بار انجیکشن لگا کر کھڑا کردیتے ہیں۔ پی ڈی ایم سے ہمیں کوئی ڈر نہیں۔ کوویڈ کی وجہ سے پوری دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ امریکہ میں 13.5 فیصد مہنگائی ہوچکی ہے، ان کا پچھلے 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔ یہ کوویڈ کی وجہ سے ہے۔ اس کو ضائل ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ اس وقت پاکستان دنیا کی کم ترین شرح مہنگائی بڑھانے والے ملکوں میں شامل ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کا ایشیا میں دوسرے کسی بھی دوسرے ملک سے موازنہ کریں۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش جو ہمارے خطے میں ہیں ان سب میں سستا ترین ملک پاکستان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…