پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عوام کو بتایا جائے کہ شریف فیملی کیسے ججز پر حملے کرتی رہی ہے، وزیراعظم کا جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو پر ردعمل

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو ن لیگ کی ماضی کی تاریخ اجاگر کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو بتایا جائے کہ شریف فیملی کیسے ججز پر حملے کرتی رہی ہے، یہ مافیا ہے جو اپنے مرضی کے فیصلے لینے کے لیے ججز پر دباو ڈالتا ہے،

ان کے ایسے ہتھکنڈے اب ملک پر نہیں چلیں گے،حکومت اداروں کا احترام کرتی اور ان کے سا تھ کھڑی ہے، آئندہ الیکشن ہر صورت ای وی ایم پر ہی کرائیں گے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک معاملے پر بحث کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا ماضی میں بھی یہ مافیا عدلیہ پر حملہ آور ہوتے رہے۔ آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کرانے کے لیے پرعزم ہیں ۔وزیراعظم کی ای وی ایم سے متعلق عوام کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی انہوں نے کہا آئندہ الیکشن ہر صورت ای وی ایم پر ہی کرائیں گے۔ اوورسیز کو ووٹ ڈالنے میں تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا اوورسیز کے ووٹ میں جو جو رکاوٹیں ہیں دور کی جائیں۔بیرون ملک پاکستانیوں کے پاسپورٹ اور نائیکوپ کے ایشوز کو جلد حل کیا جائے۔حکومت نے اوورسیز کیساتھ جو وعدہ کیا ہر صورت پورا کریں گے۔ترجمانوں کے اجلاس میں مہنگائی پر بات چیت بھی گئی۔ وزیر اعظم کا کہناتھا مہنگائی گلوبل ایشو ہے، حکومت عوام کو ریلیف کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ عوام کو دنیا بھر میں مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار پر اعتماد میں لیں۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…