پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں لینڈ مافیا 6000 ارب کی سرکاری زمین پر قابض ہے، وزیراعظم عمران خان

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی اشرافیہ کی مدد سے لینڈ مافیا نے ریاستی اراضی بشمول جنگلات کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے، قبضہ شدہ سرکاری اراضی کی مجموعی ویلیو 5 ہزار 595 ارب روپے ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں کمی کی ایک وجہ جنگلات کی زمین پر قبضہ ہے، جب ہم نیلینڈ ریکارڈ کوڈیجیٹلائز کرنے کے لیے کیڈیسٹریل میپنگ کی تو اسی طرح کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جیسی مزاحمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف بھی کی جارہی ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری اراضی کی میپنگ کے پہلے فیز میں حیران کن حقائق سامنے آئے، سیاسی اشرافیہ کی مدد سے لینڈ مافیا نے ریاستی اراضی بشمول جنگلات کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے، قبضہ شدہ سرکاری اراضی کی مجموعی ویلیو 5 ہزار 595 ارب روپے ہے، جب کہ جنگلات کی قبضہ شدہ زمین کی ویلیو ایک ہزار 869 ارب روپے ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کنا ہے کہ سرکاری اراضی کے ڈیجیٹل ریکارڈ کے بعد اب ہم لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…