پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق بھارتی وزیر کے بے بنیاد ریمارکس ایک طرف فریب ہیں اور دوسری طرف اپنے ہمسایہ کے خلاف خاص دشمنی کی عکاسی کرتے ہیں، بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے

پاکستان ذمہ داری سے کام کرتا رہے گا ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارت کی مہم مکمل طور پر بے نقاب اور بدنام ہو چکی ہے۔ ترجمان کے مطابق کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ بھارتی رہنما پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈا میں مصروف رہتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارت عالمی برادری کی توجہ قابض افواج کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی وسیع پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان کے مطابق فروری 2019 میں بھارتی مہم جوئی کو ناکام بنانے میں پوری دنیا پاکستان کی صلاحیت اور عزم کی گواہ تھی۔ ترجمان کے مطابق یہ ایک مستند حقیقت ہے کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ میں خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ماورائے عدالت قتل، حراست میں ہلاکتیں، تشدد، معصوم بچوں سمیت لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا اور گھروں کو گرا کر سزا دینا شامل ہے ۔ترجمان کے مطابق عالمی برادری کے سامنے ڈوزیئر میں کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی حکومت کشمیرمیں اپنی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والی پرامن آوازوں کو خاموش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی مختلف قراردادوں میں کیا تھا۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے پاکستان ذمہ داری سے کام کرتا رہے گا ۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے تمام کوششوں میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…