جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت جان لیوابیماری، نجات دلانے کابیڑہ مولانا فضل الرحمان نے اٹھایاہے،حافظ حمداللہ نے فرخ حبیب کو کرائے کا ٹٹو قرار دے دیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) حکومت مخالف اتحاد کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سلیکٹیڈ امپورٹیڈ،سیاسی خانہ بدوشوں، اورزرخریدسیاسی لوٹوں کاہجوم ہے۔فرخ حبیب جیسے کرائے کے ٹٹو کی اوقات مولانافضل الرحمن کے جو تے جتنی بھی نہیں وہ بھی مولانا پربھونکتے ہیں، کالیا،تمہیں توبھونکنے کیلئے ہی رکھاہے۔ وزراء کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ

پی ٹی آئی کی حکومت سلیکٹیڈ امپورٹیڈ،سیاسی خانہ بدوشوں، اورزرخریدسیاسی لوٹوں کاہجوم ہے ناکام حکومت،ناکام حکمران،ناکام سیاستدان،ساڑھے تین سال سے قوم پرمسلط کیاگیاہے جو،امپائر،کی انگلی کے سہارے کھڑی ہے بدتمیزی،گالم گلوچ،سیاسی قائدین کی پگڑی اچھالنا اور دھٹرلے سے جھوٹ بولناپی ٹی آئی کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کرائے کے ترجمان آئے روزمولانافضل الرحمن پربے جاتنقیدکرکے اپنی ناکامیوں کوچپھانے کی ناکام کوشش ہے،مولانافضل الرحمن کی سیاست کے بغیرپاکستان کی سیاست نامکمل ہے فرخ حبیب کرائے کے،ٹٹو،جن کی مولانافضل الرحمن کے جو تے جتنی اوقات نہیں وہ بھی مولانا پربھونکتے ہیں،بھونکتے رہوجتنابھونک سکتے ہو،کالیا،تمہیں توبھونکے کیلئے ہی رکھاہے ساڑھے تین سال میں قوم اورملک کوحکومت نے تباہی،بربادی،کے سواکچھ نہیں دیا جھوٹی حکومت کے جھوٹے ترجما نوں جتناجھوٹ بول سکتے ہوبول اب عمران خان سمیت تمہارے سیاسی موت کاوقت آن پہنچاہے پاکستان کی سیاست میں اب سیاسی لوٹوں اورموسمی پرندوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے پی ٹی آئی حکومت ایک زہریلااور مہلک بیماری ہے جوساڑھے تین سال سے ملک اورقوم کولاحق ہے اس،جان لیوا،بیماری سے قوم اورملک کونجات دلانے کابیڑہ پی ڈی ایم کی پلیٹ فارم سے مولانافضل الرحمن نے اٹھایاہے مولانافضل الرحمن عمران خان اوران کی پوری ٹیم کیلئے ڈراونا خواب بن چکا ہے مولانا پارلیمنٹ سے باہرہوکربھی پاکستان کی سیاست مولانافضل الرحمن سے شروع ہوتی ہے اورمولانا پرہی ختم ہوتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…