منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں نوازشریف کا خطاب، فواد چوہدری نے شرکت سے معذرت کرلی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس شرکت سے معذرت کرلی اور کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور سینئر ججوں کی کانفرنس کا اختتام ایک مفرور (نوازشریف) کی تقریر سے ہونا ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کو مشورہ ہے وہ غیر جانبدار رہے، سپریم کورٹ بار کی غیر جانبداری سے ہی وکلا کا تعاون ممکن ہوگا۔فواد چوہدری نے ایک صحافی کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی عدالت کے بڑے مقدموں کی فہرست دیکھیں تو ہر کیس میں حامد خان اور ایک دو اور وکیل ہیں، ان لوگوں نے عدلیہ کی آزادی کے نام پر اتنا مال کمایا کہ اگلے پچھلے پر ہو گئے، نواز شریف نے وکلاء تحریک کیلئے جسٹس خواجہ شریف کو تھیلوں میں پیسے بھجوائے، اس حوالے سے نامور وکیل علی احمد کرد کے لیکچر سن لیں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی یاد میں منعقد کی گئی کانفرنس میں مجھے بھی مدعو کیا گیا تھا، لیکن مجھے یہ بھی بتایا گیا کہ کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم (نوازشریف) کی تقریر سے ہوگا، ظاہر ہے یہ ملک اور آئین کا مذاق آڑانے کے مترادف ہے، اس لئے میں نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی، چیف جسٹس آف پاکستان اور سینئر ججوں کے خطاب کے بعد کانفرنس کا اختتام ایک مفرور شخص (نوازشریف) کی تقریر سے ہوا، جو ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…