پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’برا وقت آیا تو خان کے لیے جیل بھی جاؤں گا‘‘شہباز گل

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ وہ امریکہ واپس جانے کے لئے نہیں آئے، کپتان نے چاہا تو الیکشن بھی لڑیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز گل نے کہا کہ کچھ سیاسی مسخرے اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کے لئے

آئے دن ان کے امریکہ واپس جانے کی جھوٹی پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں، ایسے مسخروں پر واضح کر دوں کہ واپس جانے کے لئے نہیں آیا۔شہبازگل نے کہا ہے کہ جتنا پیسہ آپ شریفوں کی کرپشن میں مددکر کے کماتے تھے،اس سے زیادہ پیسوں کی نوکری عمران خان پرقربان کی ہے،جب تک ہمت ہے مسخروں اور ان کے تماش بینوں کی کرپشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔شہباز گل نے کہا کہ کپتان حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، وہ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہوں گے، مجھے پتہ ہے مسخروں اور ان کے لیڈروں کومیری بہت تکلیف ہے،زندگی موت عزت اللہ کے ہاتھ ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوص نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں لکھا کہ انشاللہ جب تک ہمت ہے مسخروں اور انکے تماش بینوں کی کرپشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا، کپتان نے چاہا تو الیکشن بھی لڑوں گا، کپتان حکومت میں ہو یا اپوزیشن، انشاللہ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، برا وقت آیا تو خان کے لیے جیل بھی جاؤں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…