پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام دشمن بھارتی صحافی کو دبئی مدعو کرنے پر اماراتی شہزادی انتظامیہ پر برس پڑیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

دبئی(این این آئی)بھارت کے ہندو انتہا پسند صحافی سدھیر چوہدری کو دبئی میں ایک پروگرام میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کی شہزادی انتظامیہ پر برس پڑیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شارجہ سے تعلق رکھنے والی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے دبئی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی فنکشن میں ہندو انتہا پسند نظریات رکھنے والے بھارتی صحافی کو مدعو کرنے پر شدید ناگواری کا اظہار کیا۔

شہزادی ہند نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گوبر کھانے والے آدمی کو جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بکواس کرتا ہے اس امن پسند روادار ملک میں کیوں بلایا گیا؟شہزادی ہند نے ایک اور پیغام میں لکھا کہ سدھیر چوہدری کے شوز مکمل طور پر اسلامو فوبیا سے متعلق ہوتے ہیں جس میں بھارت کی 20 کروڑ مسلم آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہندو انتہا پسند صحافی کے زیادہ تر پرائم ٹائم شوز بھارت میں مسلمانوں کے خلاف براہ راست تشدد کا باعث بنتے ہیں۔شہزادی ہند نے اپنے ٹوئٹ میں فنکنش کے منتظمین سے پوچھا کہ آپ ہوتے کون ہیں ایک اسلام مخالف شخص کو میرے پرامن ملک میں دعوت دینے والے؟یاد رہے کہ سدھیر چوہدری کو 2012 میں ایک بھارتی صنعتکار سے 10 کروڑ روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں ایک ماہ تک بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں گزارنا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…