پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایف آئی اے کو نیب کے خلاف براڈ شیٹ کیس میں مبینہ طور پر غفلت برتنے پر کارروائی کرنے کی اجازت مل گئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وزارت قانون نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف براڈ شیٹ کیس میں مبینہ طور پر غفلت برتنے پر کارروائی کرنے کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ نے پاکستانی سیاستدانوں کی آف شور جائیدادوں کی تحقیقات کے سلسلے میں براڈ شیٹ ایل ایل سی کو معاہدے پر

عملدرآمد اور ادائیگیوں کی تحقیقات کیلئے رواں سال جنوری میں جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن تشکیل دیا تھا۔کمیشن نے مارچ میں تحقیقات مکمل کیں اور اپنی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو پیش کی۔وفاقی کابینہ نے بعد میں ہونے والے اجلاس میں معاملہ مکمل تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دیا۔دوسری جانب نیب نے ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے ابتدائی طور پر ایجنسی کو مراسلہ لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جب تک کابینہ براڈ شیٹ کیس تحقیقاتی ایجنسی کو سونپنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرتی، تحقیقات روک دیں،اس کے بعد یہ معاملہ وزارت قانون کو بھیجا گیا جس نے رائے دی کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ایف آئی اے کو انسداد کرپشن کے ادارے سے تحقیقات کا اختیار حاصل ہے۔رابطہ کرنے پر سیکرٹری قانون راجہ نعیم نے تصدیق کی کہ وزارت نے اس معاملے پر رائے دی ہے۔وفاقی کابینہ کے ایک رکن نے بتایا کہ چونکہ براڈ شیٹ کیس نیب سے متعلق ہے اس لیے اس کی تحقیقات بیورو کو نہیں دی جاسکتی تھیں۔انہوں نے ایف آئی اے سے کہا کہ وہ نیب کی جانب سے کسی بھی غفلت کی تحقیقات کرے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں پر ذمہ داری کا تعین کرے۔واضح رہے کہ پاکستان نے لندن ہائی کورٹ میں طویل عرصے سے جاری قانونی چارہ جوئی ہارنے کے بعد برطانوی فرم براڈشیٹ ایل ایل سی کو 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی تھی۔یہ رقم نیب کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن سے اثاثہ جات کی وصولی کرنے والی فرم کو منتقل کی گئی تھی۔21 سال بعد اسے درجنوں پاکستانیوں کے مبینہ غیر ملکی اثاثوں کا پتہ لگانے کے لیے کہا گیا تھا جسے وہ ڈھونڈنے میں ناکام رہا۔براڈشیٹ، جو کہ 2000 کی دہائی کے وسط سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایرانی نڑاد سابق ماہر تعلیم کاوے موسوی کی ملکیت تھی، اب ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے غیر متعلقہ کارروائیوں میں توہین عدالت کے الزام میں انگلینڈ میں ایک سال طویل قید کی سزا بھی کاٹی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…