اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

آج نواز شریف کی حکومت ہوتی تو ڈالر 270 روپے کا ہوتا، سینیٹر فیصل جاوید خان

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں خصوصا ًاوورسیز پاکستانیوں کو قانون سازی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔اوورسیز پاکستانیوں کی یہ دیرینہ خواہش تھی جو پوری ہوگئی اپوزیشن نے ہمیں ناکام کرنے کی بھر پور

کوشش کی مگروہ خود ناکا م ہوئے۔ مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست اور عوام کی فتح ہوئی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ شفاف انتخابات کیلئے آواز اٹھائی۔ پارلیمنٹ میں بلوں کی منظوری کی کامیابی پی ٹی آئی کی نہیں پاکستانی عوام کی کامیابی ہے۔ عوامی مفاد کی قانون سازی پر اپوزیشن بارگین کرتی ہے ۔آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر فیصل جاوید خان نے یہ بھی کہا کہ اگر آج نواز شریف کی حکومت ہوتی تو ڈالر 270 روپے کی سطح تک جا چکا ہوتا۔دوسر ی جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے سیاسی بونے ہیں، ہمیں ہرانا تھکے ہوئے پہلوانوں کا کام نہیں،اپوزیشن کے منفی رویے کی وجہ سے اہم بلز ہمیں خود پاس کرنا پڑے، اپوزیشن کو شکست یاد رہے گی،ووٹنگ کا پرانا سسٹم ختم ہوگیا، آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوں گے،بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل جائے گا، اپوزیشن قومی مفاد میں ہمارے ساتھ مل

کر چلے ۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے واضح طورپر کہا کہ ووٹنگ کا پرانا سسٹم ختم ہوگیا، آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے جو نظام ہے وہ آئی ووٹنگ ہے۔انہوں نے پاکستانیوں اور اوور سیز پاکستانیوں

کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل جائے گا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ سینیٹ میں بھی حکومت کو برتری حاصل ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اینڈ کمپنی نے کرکٹ بھی اپنے ایمپائروں کے

بغیر نہیں کھیلی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن کا رویہ بدقسمتی سے منفی رہا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پہلے یہ لوگ اداروں کے خلاف بولتے ہیں پھر ڈیل کی کوشش کرتے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوؤں کی تقاریر شکست خوردہ اور تھکے ہوئے پہلوانوں کی تقاریر تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنما ضد چھوڑدیں،

آپ ہمیں ہرا نہیں سکتے ہیں کیونکہ ہمیں ہرانا تھکے ہوئے پلوانوں کا کام نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں! قومی مفاد میں ہمارے ساتھ مل کر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مایوس ہو چکی ہے لیکن آنے والے وقت میں اس کی مایوسی میں مزید اضافہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے سیاسی بونے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ اسپیکر کے ساتھ بدتمیزی کا جواب آج ایوان میں بھرپور انداز سے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ سیاسی پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…