پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی چینل کا وائٹ ہائوس میں جوبائیڈن اور کمالاہیرس کے بیچ تنازع کا انکشاف

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی نیوز چینل نے کہاہے کہ وائٹ ہائوس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی خاتون نائب کمالا ہیرس کی ٹیموں کے بیچ سخت تنازع چل رہا ہے۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بائیڈن اور ان کی ٹیم کمالا ہیرس کی کارکردگی سے بری طرح مایوس ہوئے ۔

یہاں تک کہ خاتون نائب صدر پر عدم وفاداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمالا نے بائیڈن کی حمایت کے مقابلے میں خود کو صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کو بہتر جانا تھا۔چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ دونوں جانب غصے کی آگ بھڑک رہی ہے اور ہر فریق دوسرے پر الزام تراشی کر رہا ہے۔ سی این این سے بات چیت کرنے والے تیس کے قریب امریکی حالیہ اور سابقہ ذمے داران کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاس کے اندر صورت حال پیچیدہ ہے۔ خاتون نائب صدر کے حلقے کے بہت سے لوگ کمالا ہیرس کو کمزور کرنے کی کوشش پر چراغ پا ہیں۔کمالا ہیرس نے اپنی کئی مقرب شخصیات کو آگاہ کیا کہ وہ سیاسی طور پر مقید ہیں۔ ادھر بائیڈن کی ٹیم کو پورا یقین ہے کہ خاتون نائب صدر عدم وفاداری کے گورکھ دھندے میں ہیں۔کمالا ہیرس کو اس حد تک کمزور پوزیشن میں دیکھا جا رہا ہے کہ واشنگٹن کے اندر اور باہر سینئر ڈیموکریٹس نے خفیہ طور سے باتیں شروع کر دی ہیں۔ یہ لوگ ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ وائٹ ہائوس نے خاتون نائب صدر کو اس بات کا موقع کیوں دیا کہ وہ منظر عام سے انتہائی حد تک غائب ہو جائیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…