پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

سی این جی بھی مزید مہنگی کر دی گئی ٗ فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے سے سی این جی کی کنزیومر پرائس میں ساڑھے 10روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سی این جی کیلئے جی ایس ٹی میں اچانک دوگنا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے ماحول دوست ایندھن کی قیمت میں 10.30

روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے جو سی این جی صارفین کیلئے ناقابل برداشت ہے،موجودہ حالات میں سی این جی سیکٹر ٹیکسوں کا مزید بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔قیمت بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور پٹرول کا استعمال بڑھنے سے امپورٹ بل میں اضافہ ہوجائے گا۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سی این جی سیکٹر ٹیکس ادا کرنا چاہتا ہے تاہم ودہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے بنیادی فارمولے سے ہمیں اصولی اختلاف ہے جو ہم نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے میٹنگ میں گوش گزار بھی کیا تھا اور انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام سے واپسی کے بعد ہمارے ساتھ مشاورت کا عندیہ دیا تھا لیکن اس کے برعکس ہمارے سے بغیر مشاورت کئے رات گئے اچانک سیلز ٹیکس کے بنیادی قیمت میں دوگنی کر دی گئی جو انتہائی ناانصافی اور ظالمانہ اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر پہلے ہی دیگر شعبوں کی نسبت زیادہ ریٹس پر گیس خرید رہا ہے اور پٹرول سے قیمت کی مسابقت کی وجہ سے سی این جی کا ریٹ ایک حد سے زیادہ بڑھایا نہیں جا سکتا۔ قیمت میں اضافے سے سی این جی شعبہ بند، لاکھوں افراد بیروزگار اور ساڑھے چار سو ارب کی سرمایہ کاری ضائع ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…