پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

11 شہروں کی 50 فیصد اہل آبادی کو انسداد کورونا ویکسین لگ چکی، اسد عمر

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)11 شہروں کی 50 فیصد اہل آبادی کو انسداد کورونا ویکسین لگ چکی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق نارووال، جہلم، منڈی بہاالدین، بہاولپور، اسلام آباد، پشاور، میر پور آزاد کشمیر سمیت 11 شہروں کی 50 فیصد سے زائد اہل آبادی کو انسداد کورونا ویکسین لگ چکی ہے جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، مظفر آباد سمیت 16 شہروں میں ویکسین کی

اہل 40 فیصد آبادی کی ویکسینیشن ہوچکی، ویکسین کی مکمل افادیت کے حصول کے لیے ویکسین کی دوسری ڈوز بروقت لگائی گئی۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدرات این سی و سی کے اجلاس میں ملک میں جاری لازمی انسداد کورونا ویکسین مہم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 لاکھ ویکسین ڈوز لگائی ہیں۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انسداد خسرہ مہم کے باعث 27 نومبر تک 12 سے 15 سال کے بچوں کو انسداد کورونا ویکسین معطل رہے گی۔این او سی کے مطابق نارووال، جہلم، بہاولپور، پشاور، بھمبر، باغ، میرپور، گلگت، غذر اور اسلام آباد میں 50 فیصد سے زاہد اہل آبادی کو ویکسین لگ چکی۔جن شہروں کی 40 فیصد سے زائد اہل آبادی کو انسداد کورونا ویکسین لگ چکی ہے، ان میں راولپنڈی، سرگودھا، سیالکوٹ، میانولی، کلر کہار، رحیم یار خان، کراچی، چار سدہ، بالاکوٹ، جہلم ویلی، راولاکوٹ، مظفر آباد، نیلم، ہنزہ، کھرمنگ شامل ہیں۔اجلاس میں سرحد کے راستے پیدل آنے والوں کی ویکسینیشن کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…