جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے ایئر شو میں جدید ترین کثیرالجہتی کردار کا حامل طیارہ متعارف کروا دیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوبئی (آن لائن) پاکستان نے ایئر شو میں جدید ترین کثیرالجہتی کردار کا حامل طیارہ متعارف کروا دیا۔ طیارہ “قراقرم ایٹ این جی” پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی تخلیق ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قراقرم ایٹ نیکسٹ جنریشن طیارہ، قراقرم ایٹ جیٹ تربیتی طیارے کی جدید شکل ہے، ذرائع کا کہنا طیارہ اہداف کے تعین، نگرانی، زمینی اہداف کی تباہی میں کارگر ہے۔ قراقرم ایٹ نیکسٹ جنریشن

طیارہ 4.6 ٹن وزن ساتھ لیجا سکتا ہے۔ جہاز پر محدود فاصلے تک فضائ� سے فضائ� میں داغنے کے لیے میزائل نصب ہو سکتے ہیں۔ طیارے پر گنز، راکٹ لانچر، لیزر گائیڈڈ بم بھی نصب کیے جا سکتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ ہدف کو لاک کرنے، جیمنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، 12 ہزار میٹر بلندی تک جا سکتا ہے۔ جدید ایوی آنکس، ہتھیاروں کی تنصیب سے طیارہ تربیتی اور آپریشنل امور دونوں میں کارگر ہے۔ جہاز کم قیمت، مرمت آسان، جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور کارکردگی میں بہترین ہے۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا تربیتی طیارہ سپر مشاق بھی ایئر شو کا حصہ ہے۔ دوبئی ایئر شو گزشتہ روز 14 نومبر سے شروع ہوا، 18 نومبر تک جاری رہے گا



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…