جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا ہر شہری عاشقِ رسول ؐ ہے، وزیراعظم عمران خان

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری عاشقِ رسول ؐ ہے، عشقِ رسول کا سب سے بڑا ثبوت نبی ؐکی سیرت پر عمل کرنا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں اتھارٹی کے قیام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اتھارٹی کیلئے جامع میڈیا پلان آئندہ ہفتے پیش کر دیا جائے گا،

جدید طریقہ کار سے نوجوانوں اور بچوں کی سیرتِ طیبہ ؐ کی روشنی میں کردار سازی پر توجہ مرکوز کی جائے گی، بین الاقوامی سطح پر سیرت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور اسلاموفوبیا کا سدِ باب کرنے کیلئے سفارتخانوں کو آن بورڈ لیا جائے گا، یونیورسٹیز اور سکولز کے نصاب میں بھی سیرتِ طیبہ کی روشنی میں اخلاقیات کی تدریس شامل کی جائے گی، اسلام اور سائنس میں ہم آہنگی کو اجاگر کرنے کیلئے تحقیق اور اقدامات بھی اتھارٹی کے مقاصد میں شامل ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاستِ مدینہ اصول پسندی اور اخلاقیات کا عملی نمونہ تھی، میثاقِ مدینہ انسانی حقوق کا محافظ تھا، اسلامی معاشرہ اپنے دور کا سب سے جدت پسند معاشرہ تھا، صوفیائ￿ کرام نے سیرت کی روشنی میں مقامی لوگوں کو ان کی زبان میں دین کی تعلیمات فراہم کیں۔ عمران خان نے کہا کہ مذہبی تہواروں کو کردار سازی کا ذریعہ بنانے پر زور دیا جائے گا، جامعات میں تحقیق اور غورو فکر سے سیرت کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…