پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو بلانے کا اعلان

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کردیئے ہیں جس کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کیمطابق وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم ، مسلم لیگ (ق) اور دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین نے ملاقات کی جس میں انتخابی اصلاحات، انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے

استعمال اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی اور اتحادی جماعتوں کے تحفظات کو دور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے وفاقی کابینہ اجلاس ملتوی کر دیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ بدھ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں اپوزیشن حکومت کا ساتھ دینے پر آمادہ ہے۔واضح رہے کہ صدر مملکت نے 11 نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے تحفظات پر اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا وفد بریفنگ سے مطمئن نہیں ہوا اور حکومت نے متحدہ سے مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،ایم کیو ایم حتمی فیصلہ مکمل بریفنگ کے بعد مشاورت سے کرے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے بعد تمام رہنما روانہ ہوئے تو صحافی نے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی سے سوال کیا کہ کیا ای وی ایم دھاندلی روکے گی یا ڈیجیٹل دھاندلی ہوگی؟ جس پر خالد مقبول صدیقی نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ابھی آدھی بریفنگ ہوئی ہے، ای وی ایم پر بریفنگ تسلسل سے جاری رہے گی۔دریں اثنا وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوپہر دو بجے بلانے کا فیصلہ ہوا ہے، اتحادیوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے خود اتحادیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔اجلاس کے بعد مسلم لیگ قائداعظم نے حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے حکومت کی حمایت کے فیصلے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں ق لیگ کی جانب سے وفاقی وزیر مونس الہی اور طارق بشیر چیمہ نے شرکت کی تھی۔ وفاقی وزیر مونس الہی نے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے تحفظات کے اظہار کے بعد فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویزالہی کو دیا تھا، فیصلہ ہوا ہے کہ مسلم لیگ ق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کو سپورٹ کرے گی۔تحریک انصاف نے اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دو گھنٹے قبل طلب کرلیا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل کا دن پارلیمنٹ میں گزاریں گے، وزیراعظم اپنے چیمبر میں تحریک انصاف اور اتحادی ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…