جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا سارا کا سارا بل حکومت کی کس اتحادی جماعت نے بنایا؟فواد چوہدری کھل کر بول پڑے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل تو سارا کا سارا ایم کیو ایم پاکستان کا بنایا ہوا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق نے بھی اسے منظور کیا۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس بل کو ایم کیو ایم کے وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے ڈرافٹ کیاجبکہ ووٹنگ مشین سے متعلق تکنیکی امور پر کام آئی ٹی کے وزیر امین الحق نے کیا۔پی ڈی ایم سربراہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی حیثیت کیا ہے، انہوں نے ہمیشہ مانگے تانگے کی سیاست کی ہے، اُن کے پلان اے، بی اور سی ناکام ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ وفاقی وزیرشبلی فرازنے ای وی ایم سے متعلق بریفنگ دی تھی، ہمارے کچھ سوالات تھے جن کاجواب چاہتے تھے،سابق گورنر سندھ عشرت العباد ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ ہیں اور ساتھ ہی کام کریں گے،خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو بھی دبئی جاتے ہیں وہ عشرت العباد سے ملاقات کرتے ہیں، میری بھی کئی مرتبہ ان سے ملاقات ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاست برائے سیاست ایم کیوایم پاکستان کونہیں کرنی چاہیے، ایم کیوایم اصولوں پرسمجھوتہ

کرکے الیکشن لڑے گی تو ہارجائیگی، ایم کیوایم پاکستان غیرمشروط طورپرسب کوواپس لیناچاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقل کہتے رہتے ہیں کہ اتحادی جماعت ہیں ہمارے دفاتر کھلنے چاہئیں، اپوزیشن جماعتوں میں کسی جماعت کے دفتربندنہیں ہوئے، وفاقی حکومت کوتودفاترکھولنے سے متعلق کہناہی چھوڑدیاہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر

شبلی فرازنے ای وی ایم سے متعلق بریفنگ دی تھی، ہمارے کچھ سوالات تھے جن کاجواب چاہتے تھے، وزیراعظم سے بھی کہاعین وقت پرچیزوں کانہیں پتہ چلناچاہیے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کچھ چیزوں پرمطمئن تھے اورمشین سے متعلق کچھ سوالات تھے، کراچی میں ہمیں ایک مشین پربریفنگ دی گئی تھی، اسلام آبادمیں 2مشینوں پربریفنگ دی جارہی تھی، عجلت نہیں دکھانی چاہیے معلوم نہیں کس چیزکی جلدی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…